منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

آصف آفریدی 21 ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے دنیا کے عمر رسیدہ بولر بن گئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)آصف آفریدی 38 سال اور 299 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔سابق پاکستانی کھلاڑی عامر الہٰی کو اگر اس فہرست میں شمار کیا جائے جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی تو آصف تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی بائیں ہاتھ سے فنگر سپن باؤلنگ کرتے ہیں، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2009 میں قدم رکھا تھا لیکن اس سیزن میں صرف تین میچز کھیلنے کے بعد وہ 2015 تک منظر سے غائب رہے۔

آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی شاندار اوسط کے ساتھ 198 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔آصف آفریدی کا موازنہ جنوبی افریقا کے سپنر سائمن ہارمر سے کیا جا سکتا ہے جن کی عمر 36 سال ہے، انہوں نے 233 فرسٹ کلاس میچز میں 26.43 کی اوسط سے 992 وکٹیں حاصل کی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف کی دیر سے آمد اس بات کی علامت ہے کہ اگر کارکردگی ہو تو عمر محض ایک نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…