پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 30ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

datetime 9  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) یوم شہادت حضرت علی المرتضی کی آمد کے موقع پر پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ،

لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ موجودہ سرحدی صورتحال کے تناظر میں یوم شہادت حضرت علی پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی، صوبائی دارالحکومت میں عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر 08ہزار سے زائد افسران و اہلکار مامور ہوں گے ، 217عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 20ہزار، 994مجالس پر 10ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے، مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لئے2029میٹل ڈٹیکٹرز، 297واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں، مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 32عزاداری جلوس برآمد، 67مجالس منعقد ہونگی، سنٹرل پولیس آفس کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی، پولیس انتہائی الرٹ رہے، عزاداری جلوسوں، مجالس کے شرکا کی مکمل چیکنگ یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی، عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز، روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے، صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز یوم شہادت حضرت علی کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز عزاداری جلوسوں، مجالس کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…