منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ماں بننا عورت کے کریئر کیلئے رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو برطرف کرنے پر نجی کمپنی پر جرمانہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی (فوسپاہ) نے ایک نجی ادارے کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون ملازمہ کو نوکری سے برخاست کرنا صنفی امتیاز اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔فیصلے کے مطابق فوسپاہ نے متعلقہ کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، جس میں سے 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو ادا کیے جائیں گے، جب کہ 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کمپنی کو خاتون کو ملازمت پر دوبارہ بحال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ماں بننا کسی عورت کے پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے رکاوٹ نہیں بن سکتا، اور زچگی کے دوران ملازمت کا تحفظ ہر خاتون کا آئینی اور انسانی حق ہے۔ریکارڈ کے مطابق متاثرہ خاتون کو 20 جولائی 2022 کو کمپنی میں ایچ آر مینیجر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں 8 مارچ 2024 کو زچگی کی چھٹی کی منظوری ملی جو 14 مارچ سے 14 جون 2024 تک کے لیے تھی۔ تاہم اسی دوران 24 اپریل 2024 کو انہیں برطرفی کا نوٹس موصول ہوا، جس پر انہوں نے فوسپاہ میں شکایت درج کرائی۔فوسپاہ نے اپنے فیصلے میں تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کے قانونی و آئینی حقوق کا احترام یقینی بنائیں اور انہیں محفوظ، باعزت اور مساوی مواقع والا ماحول فراہم کریں، تاکہ کوئی خاتون زچگی یا دیگر حیاتیاتی عوامل کی وجہ سے اپنے روزگار سے محروم نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…