شیان(آئی این پی )شمالی چین کے متعدد شہروں میں شدید کہر اور دھند (سموگ) کے باعث بندتعلیمی اداروں کے اساتذہ نے سماجی میڈیا کے ذریعے تدریس کا عمل شروع کر کے نئی مثال قائم کر دی۔چین میں فضائی آلودگی پر مشتمل دھند اور گردوغبار کی لہر کے باعث دارالحکومت بیجنگ اور دیگر شمالی شہروں میں ہفتے کو آلودگی کے انتہائی خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
اس انتباہ کے تحت اسکول اور کارخانے بند کر دیے گئے ہیں جب کہ نصف کے قریب گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔بند تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے سماجی میڈیا وی چیٹ کے ذریعے طلباء کو لیکچرز دیے جبکہ ٹیکسٹ ،آڈیو اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیے ۔ والدین اور طلباء کی جانب سے اساتذہ کی جانب سے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر متوقع تعطیلات کے باعث طلباء کی تدریس کا عمل متاثر نہیں ہو گا ۔