جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

آشنا نے شوہر کے سامنے حاملہ خاتون کو قتل کردیا، شوہر کے جوابی وار میں خود بھی مارا گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے اپنے عاشقانہ تعلق کے تنازع پر حاملہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔ تاہم جوابی کارروائی میں شوہر نے حملہ آور کو قابو کر کے ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ وسطی دہلی کے رام نگر علاقے میں پیش آیا جہاں ناجائز تعلقات کے تنازع نے دو جانیں لے لیں۔ مقتولہ شالنی کی عمر 22 سال تھی، وہ دو بچیوں کی ماں اور حاملہ تھی۔

پولیس کے مطابق شالنی کا شوہر آکاش رکشہ چلاتا ہے، جو واقعے میں شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ حملہ آور کی شناخت آشو عرف شیلندر کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی سطح پر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آشو کا شالنی سے تعلق رہا تھا، اور وہ اس بات پر مشتعل تھا کہ شالنی نے دوبارہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا شروع کر دیا تھا۔ آشو کا دعویٰ تھا کہ شالنی کے پیٹ میں اس کا بچہ ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شالنی اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی ماں سے ملنے قطب روڈ گئی ہوئی تھی۔ اسی دوران آشو موقع پر پہنچا اور آکاش پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ آکاش نے خود کو بچا لیا، جس پر حملہ آور نے شالنی پر کئی وار کر دیے۔

آکاش نے بیوی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی زخمی ہو گیا۔ اس کے باوجود اُس نے بہادری دکھاتے ہوئے آشو سے چاقو چھین لیا اور جوابی وار کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق شالنی اور آشو دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی، جبکہ آکاش کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتولہ شالنی کی والدہ شیلا کے بیان پر قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…