بیجنگ(آئی این پی )چین نے شام کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان خواچھن انگ نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے شام کے حوالے سے انسانی بنیادوں پر قرارداد منظور کرنے کا مقصد حلب شہریوں کے انخلاء کو مانیٹر کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر قرارداد کا منظور کیا جانا اس معاملہ کو سیاست سے دور رکھے گا ۔چین نے مذکورہ معاملہ پر بامعنی مشاورت کی ہے اور تمام فریقین پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی کاوشیں جاری رکھیں ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں انسانی بنیادوں پر رابطہ سازی کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے ۔