لندن(آن لائن)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کے واقعے کے بعد ایران نے اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کے لیے ترکی میں سفارتی مراکز بند کردیے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے’ایسنا‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے ترکی کے شہروں انقرہ، استنبول، طرابزون اور ارضروم میں قائم کردہ سفارت خانہ اور قونصل خانوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
ادھر ترکی میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں سفارتی مراکز بند کیے جا رہے ہیں۔
لہٰذا ترکی میں موجود شہری سفارت خانوں کا رخ نہ کریں۔ تاہم اس اچانک فیصلے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ترکی کو ایک اور بڑا دھچکا۔۔ اہم سلامی ملک نے ترکی میں اپنے تمام سفارتخانے بند کر دیئے
20
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں