تہران(این این آئی)ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے اور اس کو نذر آتش کرنے کے منصوبہ ساز نے اعتراف کر لیا ہے کہ تمام تر کارروائی ایرانی حکومت اور نظام کی قیادت کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد عمل میں آئی۔
غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق ایک آڈیو ٹیپ میں حملے کے ماسٹر مائنڈ سخت گیر مذہبی شخصیت حسن کرد میہن نے کہاکہ سفارتخانے پریہ حملہ حکومت اور نظام کے گرین سگنل کے ساتھ کیا گیا اسی واسطے داخلہ سکیورٹی کی فورس نے سفارت خانے پر دھاوا بول دینے کا موقع دیا اور وہ حرکت میں نہیں آئی۔کرد میہن نے ایرانی صدر حسن روحانی کو ذاتی طور پر سفارت خانے پر دھاوے اور اس میں آگ لگائے جانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر وہ قریب آنے سے روکنا چاہتے تو مظاہرین کو سفارت خانے سے کئی کلومیٹر دور روکا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔