ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

’’افغان نائب صدر کی شرمناک حرکتیں‘‘ حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن) افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم کی جانب سے اپنے ایک مخالف کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات منظر پر آنے کے بعد افغان حکومت نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔مذکورہ اسکینڈل پر افغانستان کو مغربی اتحادیوں اور دیگر کارکنان کی جانب سے ملک میں سزائیں نہ دیئے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے تنقید کا سامنا تھا۔
نائب صدر اور سابق سردار عبدالرشید دوستم کا نام جنگی جرائم میں ملوث افراد کے طور پر بھی لیا جاتا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان سے روایتی کھیل بزکشی یا پولو کے مقابلے کے دوران احمد اشچی کو اغوا کیا۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عبدالرشید دوستم پر الزام ہے کہ انہوں نے احمد اشچی کو 5 دن تک غیرقانونی طور پر اپنے نجی کمپاؤنڈ میں یرغمال بنائے رکھا، احمد اشچی کا دعویٰ ہے کہ وہاں انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
افغانستان کے اعلیٰ سرکاری پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں کہا کہ اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے اس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں گی۔خیال رہے کہ امریکا، یورپی یونین، آسٹریلیا اور کینیڈا کے مطالبے کے بعد افغانستان کی حکومت نے اس معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں امریکی فوج کے زیر استعمال بگرام ایئربیس کے قریب بازیاب ہونے والے احمد اشچی زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب نائب صدر دوستم نے ان الزامات کی تردید کی ہے، تاہم ان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وہ تحقیقات کے سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ معاملے کو روایتی عدالتوں کے بجائے قبائلی عمائدین کی ثالثی سے حل کیا جائے۔مبصرین کو شبہ ہے کہ حکومت عبدالرشید دوستم کو بدسلوکی کے تمام الزامات سے بچا لے گی۔کابل کے تجزیہ نگار احمد سعید کے مطابق دوستم اتنے زیادہ طاقتور ہیں کہ انہیں عدالتوں میں بھی نہیں لے جایا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…