اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

روس اور ایران کے مشترکہ اقدام پربھارت مشتعل،انتبا ہ کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے روس اور ایران کو خبردار کیا ہے کہ افغانستا ن کے زمینی حقائق بدلنے کے لئے طالبان کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے کی کوشش نہ کریں، طالبان کو کسی بھی سیاسی عمل کا حصہ بنانے سے پہلے مکمل طور پر تشدد اور دہشت گردی کو خیر باد کہہ کر القاعدہ سے روابط توڑنے ہوں گے اور آئینی اور جمہوری قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور روس کے دوطرفہ باہمی تعلقات میں کوئی منفی رجحان نظر نہیں آتا لیکن بھارت کو روس کی افغانستا ن میں حالیہ روش پر تشویش کا سامنا ہے۔ترجمان نے کہاکہ طالبان کو کسی بھی سیاسی عمل کا حصہ بنانے سے پہلے مکمل طور پر تشدد اور دہشت گردی کو خیر باد کہہ کر القاعدہ سے روابط توڑنے ہوں گے اور آئینی اور جمہوری قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔

ادھر روس کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار ضمیر کبو لوو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کے حوالے سے روس اور طالبان کے مشترکہ مفادادت ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ افغان طالبان ایک قومی ، عسکری اور سیاسی تحریک ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران افغانستا ن میں داعش کے خطرہ کے پیش نظر طالبان سے رابطہ رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…