تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی فورم برائے اتحاد اسلامی مکاتب فکر کے سیکرٹری جنرل محسن آراکی نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ طالبان کی اعتدال پسند شخصیات کوایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی اتحاد اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ طالبان تحریک کی ان بعض اسلامی اور سیاسی شخصیات کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے جو مسلمانوں کے باہمی اتحاد پر یقین رکھتی ہیں۔انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ہمیشہ طالبان تحریک کی ان بعض شخصیات سے روابط رہے ہیں، جو اسلامی اتحاد کی حامی ہیں۔