جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سابق گورنرکاافغان نائب صدرپرجنسی تشددکاالزام ،صداررتی محل نے تحقیقات کاحکم دیدیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016 |

کابل ( آن لائن )افغانستان کے شمالی صوبے کے جوزجان کے سابق گورنر احمد اشچی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں نائب صدر عبد الرشید دوستم کے حکم پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا ہے ۔صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الزامات پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق احمد اشچی نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ مہینے میں پانچ دن انہیں سابق جنگجو سردار کی رہائش گاہ پر زبردستی رکھا گیا جہاں انہیں نائب صدر اور 10افراد نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا ۔دوسری جانب عبد الرشید دوستم نے الزام مسترد کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ احمد اشچی جو انہوں نے حراست میں نہیں لیا بلکہ افغان خفیہ اداروں نے حراست میں لیا تھا ۔عبد الرشید دوستم کے ترجمان نے بتا یا کہ احمد اشچی کو افغان سیکیورٹی فورس نے حراست میں لیا تھا کیونکہ ان پر اپوزیشن کو فنڈنگ کرنے اور سیکیورٹی مسائل میں ان کے شامل ہونے کا الزام تھا ۔
انہوں نے کہا کہ نائب صدر کے خلاف نا معلوم لوگ تباہ کن تحریک چلا رہے تھے ۔ادھر افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الزامات کی تفصیلی تحقیقات کرائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل یونٹی گور ئمنٹ (این یو جی) صوبہ جوزجان کے سابق گورنر احمد اشچی کے الزامات کی تحقیقات کریں گے جس میں انہوں نے نائب صدر پر ہراساں کرنے کاالزام لگا یا ہے ۔

واضح رہے کے افغان ناب صدر عبد الرشید دوستم ازبک نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ سابق جنگجو سردار بھی تھے۔ان پر افغانستان میں سول وار کے دوران بد ترین فساد پھیلانے کا بھی الزام ہے ۔انہوں نے افغان آرمی میں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دئیے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…