جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اہم عرب ریاست کے آرمی چیف کاایران کوسخت پیغام

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی المقدشی نے کہا ہے کہ فتح ونصرت کی خبریں ملک کے کونے کونے سے مل رہی ہیں۔ تعز سے صعدہ تک اور الجوف سے صنعاء تک بہادر فوج باغیوں اور دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑرہی ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب دارالحکومت صنعاء بھی باغیوں کے قبضے سے آزاد ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل المقدشی نے ان خیالات کا اظہار شمال مشرقی صنعاء، نھم محاذ اور دیگر مقامات پر اگلے مورچوں کے دورے اور فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغی اور ان کے حلیف یمن کو ایران کی کٹھ پتلی بنانے کی سازش کررہے ہیں مگر ہم یمن میں ایرانی تجربے کی کلوننگ نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی قوم اپنی اور مادر وطن کی عرب شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…