تہران( آن لائن )ایران کے لیے جاسوسی پر سعودی عرب میں پندرہ افراد کو سزائے موت سنا دی گئی سعودی عرب میں ایک عدالت کی جانب سے پندرہ افراد کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ ان پر دیگر الزامات کے علاوہ یہ الزام بھی شامل ہے کہ انہوں نے ایک خفیہ سَیل قائم کیا تھا اور سعودی فوج سے متعلقہ معلومات ایران کو فراہم کی تھیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ایسا کرتے ہوئے اِن ا فراد نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔ تیس سے زائد ملزمان کے خلاف سنے جانے والے اس مقدمے کے دوران متعدد افراد کو پچیس پچیس سال تک قید کی بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔