اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کویتی جریدے کا سعودی عرب کے بارے میں حیرت انگیزانکشاف،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )کویتی جریدے کا سعودی عرب کے بارے میں حیرت انگیزانکشاف،خطرے کی گھنٹی بج گئی،کویت کے جریدے القبس نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے ملک کی غیر مناسب اقتصادی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 91 ارب ڈالر کی مقروض ہو چکی ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے جاری سال کے مئی اور اکتوبر کے مہینے میں 27 ارب ڈالر سے زائد کا قرض لیا یا بانڈ شائع کرائے۔سعودی عرب کی حکومت نے جاری سال کے وسط میں اپنے قرض کی مقدار 73 ارب ڈالر بتائی تھی۔

در ایں اثنا بین الاقوامی اقتصادی ادارے “فنچ” نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کو حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت سے زیادہ بینکنگ اور مالیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے۔اس ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لئے بجٹ میں 80 سے 90 ارب ڈالر کی کمی یقینی ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو برس میں تیل کی قیمت میں شدید کمی، یمن میں سعودی عرب کی براہ راست جنگ اور شام اور عراق میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی وجہ سے سعودی عرب کی معیشت کو شدید چیلنجوں کا سامنا ہے۔سعودی عرب نے اپنے بجٹ میں کمی کے لئے اپنے وزراء اور ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری کمی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…