بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کی آمدن بڑھانے کیلئے سب سے بڑے تاریخی منصوبے کا افتتاح کردیاگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے42 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الظہران میں سعودی آرامکو اور شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت کے متعدد بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے

۔تیل کے منصوبوں کی مالیت 42 ارب 66 کروڑ ڈالرز ہے اور ان کی تکمیل کے بعد سعودی آرامکو کی یومیہ پیداواری صلاحیت میں تیس لاکھ بیرل کا اضافہ ہوجائے گا۔شاہ سلمان کی الظہران میں سعودی آرامکو کے تیل سپلائی مرکز میں آمد پر مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز ،وزارت توانائی کے مشیر شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز ،توانائی ،صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر خالد الفالح اور سعودی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین بن حسن الناصر نے استقبال کیا۔سعودی فرمانروا کو آمد کے بعد تیل سپلائی مرکز کی کارکردگی اور سعودی آرامکو کی تاریخ کے بارے میں تفصیلی ویژول پریزینٹیشن دی گئی۔اس موقع پر امین الناصر نے بتایا کہ اس مرکز کے ذریعے نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دنیا میں کسی اور ملک میں اس مرکز جیسی کارکردگی اور صلاحیت کا حامل کوئی اور مرکز نہیں ہے۔اس کے تحت ملک بھر میں پھیلے ہوئے ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ بیرل خام تیل کی پیداوار اور گیس کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔اس بریفنگ کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کمپنی کے چند بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا۔پھر سعودی شاہ الظہران ہی میں واقع شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت گئے۔وہاں سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے ان کا خیرمقدم کیا۔

انھوں نے سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کی تاریخی تصاویر ملاحظہ کیں۔انھوں نے سعودی مملکت اور جزیرہ نما عرب کے تجارتی راستوں سے متعلق تاریخی آثار ونوادر اور فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔اس نمائش کا اہتمام سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ نے کیا تھا۔اس کمیشن کے صدر شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے خادم الحرمین الشریفین کو نمائش کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔یہ نمائش اس سے پہلے یورپ کے چار عجائب گھروں اور امریکا کے پانچ عجائب گھروں میں لگائی جا چکی ہے اور وہاں تیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس کو دیکھا تھا۔شاہ سلمان نے نمائش میں رکھے گئے نمونے ملاحظ کیے اور اس کے بعد انھوں نے نمائش کو ایشیائی ممالک میں لے جانے کی منظوری دے دی۔اس سلسلے کی پہلی نمائش بیجنگ میں 20 دسمبر کو لگائی جائے گی۔ بعد ازاں کوریا اور جاپان میں بھی اس نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…