کولکتہ(آئی این پی ) بھارت میں فوج طلب ، بڑی وجہ سامنے آگئی , بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ،ریاستی وزیراعلی ممتا بینر جی نے فوج کی تعیناتی کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے، جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ہے ۔ ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ ریاست کی وزیراعلیٰ ہوں ، بغیر اجازت فوج تعینات کی گئی جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اجازت کے بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی وفاق اور جمہوریت پر حملہ ہے ۔ وزیراعلی ممتا بینر کا کہنا تھا کہ اب اسی صورت میں گھر واپس جائوں گی جب فوج واپس جائے گی ۔
بھارت میں فوج طلب ، بڑی وجہ سامنے آگئی
2
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں