روم (آئی این پی )ترکی سے جھگڑا یورپ کو مہنگا پڑ گیا،اہم ملک نے فوج میدان میں اتاردی، یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ زور پکڑ گیا ، مہاجرین کی تعداد171000ہوگئی ،برطانوی بحریہ نے ملڑی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ، بین الاقوامی پانیوں میں موجود انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ زور پکڑرہا ہے،شمالی افریقہ میں خانہ جنگی سے متاثرہ ممالک کشتیوں کے ذریعے اٹلی کی حدو میں داخل ہو رہے ہیں،سیاسی پناہ کے متلاشی مہاجرین کی تعداد171000ہو چکی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے اعدادوشمار کے مطابق اس پہلے 2014میں17000مہاجرین اٹلی میں داخل ہوئے تھے۔
یورپ بحیرہ روم سے اٹلی کی طرف آنے والے مہاجرین کو روکنے مین ناکام رہا ہے ،اسطرح اٹلی دوبارہ سے یورپ میں مہاجرین کے داخل ہونے کا دروازہ بن رہا ہے۔یورپ کی بحریہ بشمول برطانوی بحریہ اب ملڑی آپریشن کا فیصلہ کر چکے ہیں ، بین الاقوامی پانیوں میں موجود انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جائے گا۔