ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے وسطی اور شمال مغربی صحراؤں میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی گر گیا جس کے باعث برف باری سے صحراؤں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وسطی شہر شکرا اور شمال مغربی شہر تبوک میں برف باری ہونے کی وجہ سے زمین پر برف کی باریک تہہ جم گئی۔’ اس کے علاوہ الجاف کے شمالی علاقہ تابرجال میں درجہ حرارت منفی 3سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ شمالی صوبے میں واقع علاقے القوریات میں درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ سے بھی گر گیا جس کے باعث ان علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔واضح رہے کہ عمومی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے اور سردیوں میں بھی درجہ حرارت بہت زیادہ نہیں گرتا۔