ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کو تاریخ کا سب سے بڑا سرپرائز،’’خالصتان‘‘ کی ’’چنگاری‘‘ بھڑک اُٹھی،سکھ آزادی کیلئے نکل پڑے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹیالہ(نیوزڈیسک)بھارت کو تاریخ کا سب سے بڑا سرپرائز،’’خالصتان‘‘ کی ’’چنگاری‘‘ بھڑک اُٹھی،سکھ آزادی کیلئے نکل پڑے، تفصیلات کے مطابق بھارت کو تاریخ کے سب سے بڑا سرپرائزکا سامناکرنا پڑ گیا ہے جیل پر حملہ کرکے ،’’خالصتان‘‘ تحریک کے اہم ترین رہنما ؤں کو فرارکروادایاگیا،بھارت سمیت پوری دنیامیں سکھ برادری میں خوشی کی لہر، ’’چنگاری‘‘ بھڑک اُٹھی،سکھ آزادی کیلئے نکل پڑے، سکھوں کی تحریک آزادی خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو اپنے چار ساتھیوں سمیت پٹیالہ جیل سے فرار ہو گئے۔

پنجاب بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔ سکھوں کی تحریک نے پھر سر اٹھالیا ، خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو جیل سے فرار ، بھارتی میڈیا کے مطابق دس مسلح افراد نے پٹیالہ کی نابھہ جیل پر دھاوا بولا اور ہرمندر سنگھ منٹو کو چار ساتھیوں سمیت آزاد کروا لیا۔ حملہ آور پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ جیل پولیس منہ تکتی رہ گئی ، ہرمندر سنگھ کے ساتھ فرار ہونے والوں میں گرپریت سنگھ ، وکی گوندرا ، نتن دیول اور وکرم جیت سنگھ وکی شامل ہیں۔ انہیں نومبر دو ہزار چودہ میں پنجاب پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ہرمندر سنگھ منٹو پر دہشتگردی کے 10 مقدمات درج ہیں۔ اس واقعے کے بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں ، کئی دہائیوں تک دبے رہنے کے بعد خالصتان تحریک نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ بھارت میں مقیم سکھوں نے تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے کئی مرتبہ پاکستان سے سفارتی سطح پر مدد کی اپیل بھی کی ہے۔ بھارت میں سکھوں پر مظالم بھی بڑھ چکے ہیں جس پر سکھ عوام نے ہر فورم پرآواز اٹھائی جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید بلند ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…