ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائلوں کی بارش کر دی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی)یمن میں حوثیوں باغیوں نے سعودی عرب پر میزائلوں کی بارش کردی تاہم کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے سرحد پار سے 11میزائل فائر کیے گئے لیکن حسب معمول یہ وار بھی خطاہوگیا اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حوثی باغیوں نے سعودی سرحدی شہر نجران میں کتیوشا راکٹ بھی فائر کیے جن کا پتہ لگانا مشکل ہے اور اب تک 100سے زائد شہری اور فوجی ان راکٹ حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ باغیوں کی طرف سے فائر کیاجانیوالا لانگ رینج بیلسٹک میزائل مکہ کے قریب تباہ کردیاگیااور باغیوں نے بھی سعودی عرب میں برکان 1بیلسٹک میزائل کے حملے کی تصدیق کردی تھی اور دعوی کیاتھا کہ ان کا ہدف شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ تھا۔

دوسری طرف گزشتہ سال مارچ سے جاری کارروائی کے دوران یمن میں اب تک 6600سے زائد لوگ مارے گئے جن میں زیادہ ترتعداد عام شہریوں کی ہے جبکہ 30لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…