جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح ایک بارپھرطوفافی بارشوں کی پیش گوئی کے بعد الرٹ جاری کردیاہے جبکہ سعودی حکام نے ممکنہ تباہی سے بچنےکےلئے ابتدائی اقدامات مکمل کرلئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے معاون خصوصی برائے مکہ مکرمہ شہزادہ خالدالفیصل کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے
نقصانات کوکم کرنے کےلئے اورشہریوں کومحفوظ بنانےکےلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔ امیرمکہ مکرمہ نے اس موقع پرسعودی عرب کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمے سی اینڈٹی ایم کوبڑے آپریشن شروع کرنے کے
احکامات بھی جاری کئے جبکہ جدہ کی انتظامیہ نے طوفانی بارشوں کے پیش نظرنکاسی آب کےنظام کی صفائی کاکام شروع کردیاہے اورساتھ ہی اس معاملے میں محکمہ سول ڈیفنس ،پولیس اورمحکمہ صحت کوبھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیاررہنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے آج شام اورجمعہ کی صبح طوفافی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ طوفانی بارشیں گزشتہ سال سے زیادہ ہونگی ۔
سعودی عرب میں بڑاخطرہ ،حکام نے شہریوں کوسخت واننگ جاری کردی
24
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں