تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں شہدا کے لئے قائم تنظیم شہدافاونڈیشن نے انکشاف کیاہے کہ شام کی جنگ کے دوران گزشتہ کچھ ماہ کے دوران 1000ایرانی جنگجوباغیوں کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں ۔ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کے ایک عہدیدار محمد علی شہیدی نے پاسیج ملیشیا کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ہمارے شہداء کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
شام میں ہلاک ہونے والے افغان جنگجوؤں پر مشتمل فاطمیون اور پاکستانیوں پرمشتمل ’زینبیون‘‘ ملیشیاؤں کے جنگجو حلب میں مارے گئے۔ایران نے ایک طرف اعلان کررکھاہے کہ وہ شام جنگ میں کوئی کردارادانہیں کررہاجبکہ
دوسری طرف ایرانی میڈیاکے مطابق 2011ء کے بعد سے شام میں جاری لڑائی کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب کے 3000 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیںتاہم ایران نے باضابطہ طورپران ہلاکتوں کی تصدیق کبھی نہیں کی ہے ۔