اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ڈونلڈٹرمپ کے داداکوجرمنی سے بے دخل کیاگیاتھا،جرمن اخبارحقیقت سامنے لے آیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بر لن(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوکہ امریکہ میں غیرملکی پناہ گزینوں کے شدید مخالف ہیں اوراپنی انتخابی مہم میں ہی یہ اعلان کردیاتھاکہ اگروہ اقتدارمیں آگئے توغیرملکیوں کوامریکہ سے نکال باہرکریں گے لیکن ڈونلڈٹرمپ کے دادا کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا۔ایک جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے جو انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا۔ اس خط میں انہوں نے شہزادے کی منتیں کیں اور

انہیں اور ان کے خاندان کو جلاوطن نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ءمیں لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے امریکا آ گئے تھے۔ امریکا پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کئے اورخوب پیساکمایا۔فریڈرک ٹرمپ کو1901میں اپنے وطن کی یاد ستانے لگی جس کے بعد وہ واپس جرمنی چلے گئے تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ لازمی فوجی سروس سے بھاگا ہوا ایک بھگوڑا اور مجرم تھا۔ لہٰذا فریڈرک ٹرمپ کی شہریت منسوخ کردی گئی اوروہ مجبوری میں بیوی سمیت دوبارہ امریکہ آگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…