نئی دہلی(این این آئی)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سو اورہزار کے نوٹوں کی منسوخی کے بعدامیروں کو فائدہ اورغریبوں کو نقصان ہوگا،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مودی بلٹ ٹرینوں پر تقریریں کرتے ہیں لیکن ریلوے ٹریک کی بحالی اور حفاظت کیلئے کوئی کام نہیں کرتے ۔راہول گاندھی نے کہا کہ مودی اپنے وزرا سے کچھ نہیں پوچھتے جو دل میں آتا ہے کر ڈالتے ہیں، آج کل مودی پر نیا روپ چڑھا ہوا ہے جسے لفظوں میں بیان کرنے کیلئے نیا لفظ نکالنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی اپنے اقدامات سے 15 لوگوں کی تجوریاں بھریں گیاورقرضے معاف کریں گے، مودی کے اقدام سے غریب لوگ قطاروں میں کھڑے ہوں گے۔