اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق رواں سال ماہ اکتوبر میں بھارت کیلئے ایران کی جانب سے تیل کی ترسیل میں 3 گنا اضافہ ہو ا ہے۔ ایران ماہ اکتوبر میں روزانہ 7 لاکھ 86 ہزار بیرل خام تیل بھارت کو سپلائی کرتا ہے۔ کے بی سی انرجی کے ایک اہم عہدیدار احسان الحق نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس بھارت کو تیل سپلائی کرنے کے بہترین مواقع ہیں کیونکہ پر کشش رعایتیں اور مناسب کی وجہ سے ایرانی تیل کے خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہو اہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت اپنے تیل کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے رواں مہینے نومبر میں ایران سے 40 لاکھ بیرل تیل خریدنا چاہتا ہے۔ پابندیوں کے زمانے میں ایران روزانہ تقریبا 10 لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا تھا جبکہ آئندہ 4مہینوں میں ایران کے تیل کی پیداوار روزانہ 40 لاکھ بیرل ہو جائے گی۔