جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف سے ملاقات ، کیا عہدہ دیا جائے گا؟ جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے سب سے شدید ناقدین میں شمار کیے جانے والے مٹ رومنی سے ملاقات کی ۔ مٹ رومنی کو سیکریٹری خارجہ بنانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 80 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بارے میں دونوں شخصیات میں سے کسی نے بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم مٹ رومنی نے کہا کہ یہ ملاقات ’کافی سود مند‘

رہی۔خیال رہے کہ انتخابی مہم کے دوران مٹ رومنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’فراڈ‘ کہا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2012 میں مٹ رومنی کی صدراتی انتخاب میں ناکامی کو ’بد ترین‘ کہا تھا۔نیو جرسی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد مٹ رومنی سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کابینہ میں کوئی پوزیشن قبول کریں گے یا وہ اب بھی اپنے میزبان کو ’جھوٹا فنکار‘ سمجھتے ہیں؟ تو انھوں نے ان سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔مٹ رومنی نے صرف اتنا کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ’دنیا کے ان تمام محاذوں پر جو امریکی مفاد میں ہیں کے حوالے سے کافی سود مند رہی،یاد رہے کہ مارچ میں مٹ رومنی نے کہا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کا نہ حوصلہ ہے اور نہ ہی فہم ہے۔‘ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈرانے، خواتین مخالف اور بددیانتی کے الزامات لگائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…