پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ نے ایران کو پہلا بڑا جھٹکا دیدیا ، اچانک بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے ایوان نمائندگان نے ایک نئے مسودہ قانون پر رائے شماری کے دوران ایران کو ہوائی جہازوں کے فروخت پر پابندی عائد کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس میں ایران کو بوئنگ کمپنی کے ہوائی جہازوں کی فروخت کے حوالے سے ڈیموکریٹس اور ری پبلیکن پارٹی کے درمیان سخت اختلافات پائے جا رہے تھے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز ایوان نمائندگان میں ایک بل پیش کیا گیا جس پر رایے شماری کی گئی۔ رائے شماری کے دوران ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت نے ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت کی مخالفت کی۔اس بل کی سینٹ اور صدر کی جانب سے منظوری کے بعد امریکی وزارت خزانہ کو بھیجا جائیگا جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امریکا کا کوئی بنک ایرانی کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کا براہ راست یا بالواسطہ لین دین نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کو طیاروں کی فروخت پر پابندی کا بل ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے کہ دو روز قبل ایوان نمائندگان نے ایران پر پابندیوں کییک نئے مسودے کی منظوری دی تھی۔ اس بل کے تحت ایران پر مزید 10 سال کے لیے اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پابندیوں سے متعلق بل کی حمایت میں 419 ووٹ ڈالے گئے۔ری پبلیکن پارٹی کے رکن کانگریس اور ایران کو طیاروں کی فروخت کی مخالفت میں بل تیار کرنے والے بیل ہویزنگا کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں کی ایران کو فروخت تہران کے فوجی اور اسلحہ کے پروگرام میں معاونت ہوگی۔ ہمیں موجودہ صدر باراک اوباما ہی کے عہد میں اس بل کو منظور کرانا ہے۔البتہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض ارکان اس بل کے مخالف ہیں۔ مخالفت کرنے والوں میں رکن کانگریس ماکسین واٹرز کا کہنا ہے کہ ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت امریکا اور ایران کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…