ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان کی تنخواہ کتنی ہے؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر کی تنخواہ کو دیگر عالمی سربراہان کے مقابلے میں کافی زیادہ شمار کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں کے سربراہان کی تنخواہیں کتنی ہیں؟۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور صدر آئین کی ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے سالانہ کم از کم ایک ڈالر تنخواہ وصول کریں گے۔ دنیا کے دیگر ممالک کے سربراہان کی تنخواہ کتنی ہے ۔موجودہ امریکی صدر باراک اوباما کی ماہانہ تنخواہ 32 ہزار 916 ڈالرز ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اس تنخواہ کو اگر سال کے 12 مہینوں سے ضرب کیا جائے تو اوباما کی سالانہ تنخواہ 3 لاکھ 95 ہزار بنتی ہے۔یورپ میں اقتصادی طور پر سب سے زیادہ مضبوط ملک جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ 1954 میں پیدا ہونے والی جرمن چانسلر کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار 778 امریکی ڈالرز جبکہ سالانہ تنخواہ 2 لاکھ 49 ہزار 341 ڈالرز بنتی ہے۔ولادیمیر پیوٹن کی سربراہی میں روس نے بہت ترقی کی۔ انہوں نے سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد روس کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ آج روس دوبارہ چین کے ساتھ مل کر نیو ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق روسی صدر کی ماہانہ تنخواہ 11 ہزار 311 امریکی ڈالرز ہے جو سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار 736 ڈالرز بنتی ہے۔بریگزیٹ ریفرینڈم کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے برطانوی وزیر اعظم کی جگہ اب خاتون رہنما تھریسا مے نے یہ منصب سنبھالا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بریگزیٹ برطانیہ اور یورپی یونین دونوں کے مفاد میں ہے۔ بریگزیٹ کے لیے قانون کارروائی اگلے سال مارچ میں شروع ہو گی۔ ایک اندازے کے مطابق تھریسا مے کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزار 320 امریکی ڈالرز ہے۔ اس تنخواہ کو اگر سال کے 12 مہینوں سے ضرب دی جائے تو یہ دو لاکھ سات ہزار 836 امریکی ڈالرز بنتی ہے۔پاکستان کے برادر ملک چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ان کا ملک دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد چین کی معیشت کو سالانہ اربوں ڈالرز فائدہ پہنچے گا، تو وہیں پاکستان کو بھی اس کے ثمرات پہنچیں گے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی ماہانہ تنخواہ ایک ہزار 734 جبکہ سالانہ تنخواہ 20 ہزار 806 امریکی ڈالرز بنتی ہے۔فرانس کے صدر فرانسس اولاندے روزانہ 554 ، ہفتہ وار 3 ہزار 890، ماہانہ 16 ہزار 856 ڈالرز کے حساب سے سالانہ دو لاکھ دو ہزار 270 امریکی ڈالرز کی تنخواہ اپنی حکومت سے وصول کرتے ہیں۔1971 کو پیدا ہونے والے کینیڈا کے نوجوان وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو عالمی دنیا کیابھرتے ہوئے رہنما تصور کئے جاتے ہیں۔ ٹروڈو حالیہ انتخابات میں اپنے مدمقابل کو شکست دے کر کینیڈا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی ماہانہ تنخواہ 21 ہزار 894 امریکی ڈالرز ہے جو سالانہ 2 لاکھ 62 ہزار 725 امریکی ڈالرز بنتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…