واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرمنتخب ہونے کے بعد بھی ڈونلڈٹرمپ پرتنقید کاسلسلہ نہ تھم سکابلکہ ایک بارپھرڈونلڈٹرمپ پرامریکی عوام سیخ پاہیں ۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں انکی بیٹی بھی موجود تھی اورجب اس ملاقات کی تصویرمیڈیاکوکوریج کےلئے دی گئی توڈونلڈٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران انکی بیٹی اوانکاکی موجودگی نے ٹرمپ کےلئے نئی پریشانی پیداکردی اوراس بات پرکہ ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران انکی بیٹی نے کس حیثیت میں ملاقات کے دوران شرکت کی اوراس معاملے پرسوشل میڈیاپرڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرتنقید کانشانہ بنے ہوئے ہیں ۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کی ٹرمپ ٹاور میں نو منتخب صدر کی رہائش گاہ پر
ہونے والی ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، جس کی تصاویر جاپانی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی۔ نو منتخب امریکی صدر کی غیر ملکی سربراہ سے پہلی آفیشل ملاقات میں ڈونڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کے داماد بھی نظر آئے، جس کے بعد ٹرمپ فیملی کو امریکی میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔امریکی عوام کی طرف سے انٹرنیٹ پر سخت ردعمل آیا ہے، کسی نے سوال اٹھایا کہ منتخب ڈونلڈ ٹرمپ ہوئے ہیں یا ان کا خاندان؟ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کو سکیورٹی کلیرنس کس نے دی کہ وہ اس ملاقات میں شریک ہوئی ۔امریکی عوام نے ڈونلڈٹرمپ پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ٹیکسوں پرکوئی ایسی شخصیت ملاقات کیوں کررہی ہے جوکہ ہماری نمائند ہ نہیں ہے کسی امریکیوں نے کہاکہ اوانکاٹرمپ امریکی صدرکے کاروباری معاملات چلاتی ہیں اس لئے ساتھ تھی اوراس ملاقات سے امریکی نہیں بلکہ ذاتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔