اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی طرف سے ایل او سی اور و رکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، جس کی وجہ سے ابتک پاکستان کے فوجی جوانوں سمیت عام شہریوں کی بھی کئی شہادتیں ہو چکی ہیں جبکہ متعددافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ نے ایل او سی پر بھارتی چوکیوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیاہے۔ جموں کشمیر میں چوکیوں کا دورہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ کا اس موقع کہنا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنے دشمن کیخلاف چوکنا رہےاور جارحانہ انداز اپنانے ہو گا ۔ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھرپور جواب دینے پر اپنی فوج کی تعریف کی ہے ۔ یاد رہے کہ اس ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ کھول دی تھی ۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کے 7فوجی شہید ہوئے تھےجس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور ان کی کئی چوکیوں تباہ جبکہ کئی فوجی بھی ہلاک کیے تھے ۔