واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران باربار یہ نعرہ لگایا کہ وہ موجودہ صدر باراک اوباما کے متعارف کرائے گئے ہیلتھ کیئر قانون کا خاتمہ کردیں گےجس پرصدراوبامانے پریشانی کااظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجب ڈونلڈٹرمپ صدراوباماسے ملنے ان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے توصدراوبامانے وہاں بھی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ سے ہیلتھ کیئرکے قانون کوختم نہ کرنے کی درخواست کی جس پرنومنتخب صدرنے ان کواس بارے میں نرم رویہ اپنانے کایقین بھی دلایا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات نے صدر باراک اوباما کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اس قانون کو ختم کرنے کی بجائے اس میں ترامیم کردیں گے تاکہ اس میں کچھ اہم تبدیلیاں ہوجائیں لیکن اس کوختم نہیں کریں گے ۔صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے امریکہ کے نومنتخب صدرنے اوباماانتظامیہ کی طرف سے صحت کے بارے میں اس قانون کی بات کی اورکہاکہ وہ صدرباراک اوباماکااحترام کرتے ہیں لہذان کے متعارف کرائے گئے ہیلتھ کیئرقانون کوختم نہیں کرینگے ۔اوباماانتظامیہ اب بھی شش وپنج میں ہے کہ آیاڈونلڈٹرمپ اس قانون کورکھتے ہیں یاترامیم کیاکرتے ہیں یااس کوبالکل ختم کردینگے ۔