منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہیلری کلنٹن الیکشن ہار کر بھی بازی لے گئیں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہوتے ہی کیا کام کیا؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)امریکی صدارتی امیدوار الیکشن ہارکر بھی بازی لے گئیں اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہوتے ہی سب سے پہلے فون کرکے مبارکباد دیدی۔ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں کھلے دل سے اپنی شکست تسلیم کرتی ہوں اور آپ کو مبارکباد دیتی ہوں کہ امریکی عوام نے آپ کو منتخب کیا۔
دوسری جانب 45 ویں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان تحریک انصاف انصاف کے سربراہ عمران خان کی راہ پر چل پڑے، تفصیل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر منتخب ہوتے ہی پہلی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کو از سر نو ترقی یافتہ بناتے ہوئے ایک نیا امریکہ بنائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تاریخی فتح ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ اس کامیابی میں میرے بھائی رابرٹ نے بھی بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 264 ووٹ لیکر امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں انہیں حتمی نتیجے کے طور پر 6 ووٹ مزید درکار ہیں جبکہ ہیلری کلنٹن 55 ووٹ کی دوری پر ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 264 ووٹ لیکر حتمی طور پر وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ انیس سو چھیالیس کو نیویارک کے علاقے کوئینز میں پیدا ہوئے۔ انیس سو اڑسٹھ میں اکنامکس میں ماسٹرز کرنے کے بعد وہ مین ہیٹن کی ایک بڑی بلڈنگ پراجیکٹ کمپنی سے منسلک ہوگئے۔ جس کے بعد انیس سو اسی میں ٹرمپ نے اپنی بلڈنگ ڈویلپر کمپنی کا آغاز کیا اور کچھ ہی عرصے میں وہ شہر کے بڑے بلڈرز میں شمار ہونے لگے۔ تعلیمی میدان میں بھی ٹرمپ نے اعلی کارکردگی دکھائی اور اس دوران وہ سماجی طور پر بھی کافی سرگرم دکھائی دیئے۔ ٹرمپ کے اس پہلو کے ساتھ ساتھ وہ کئی بار لوگوں کی تنقید کا نشانہ بھی بنے۔ دو ہزار چار میں ڈونلڈ ٹرمپ رئیلٹی شو میں جلوہ گر ہوئے اور اس دوران جہاں انہیں کچھ پذیرائی حاصل ہوئی تو کچھ حلقوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شادی کے معاملے میں بھی ٹرمپ کی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، وہ اب تک تین شادیاں کرچکے ہیں جن میں سے دو ناکام ہوئیں۔ خواتین سے متعلق بھی ٹرمپ خبروں میں رہے جہاں انہیں پلے بوائے کا نام دیا گیا۔ انہوں نے ریسلنگ ایرینا میں بھی کئی بار لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ کاروبار اور میڈیا پر آنے کے بعد ٹرمپ نے سیاست کا رخ کیا اور سال دو ہزار پندرہ میں انہیں رپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کردیا گیا۔ جس کے بعد انیس جولائی دو ہزار سولہ کو ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار بن گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…