بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بڑے اسلامی ملک میں کنوری لڑکیاں کی تعداد میں حیرن کن اضافہ ، رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے جنرل ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں پہلی بار یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں 20 سال سے کم عمر کی شادی شدہ خواتین کی کل تعداد 35 فی صد ہے۔ دوسرے الفاظ میں 100 سعودی خواتین میں 35 کی عمریں 20 سال سے کم ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں مردوں میں پہلی شادی کی اوسط عمر 26.3 سال اور خواتین میں پہلی شادی کی اوسط عمر 21.8 سال ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مختلف عمر کے مردو زن کی شادی کی شرح نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ خواتین اور مردوں کی پہلی شادی کی عمر میں دونوں طبقات کے تناسب میں فرق ہے۔جس طرح 35 فی صد خواتین کی شادی 20 سال کی عمر سے پہلے ہوجاتی ہے۔ اسی طرح مردوں میں پہلی شادی پچیس سال کی عمر کے لگ بھگ کی جاتی ہے۔ 25 سے 29 سال کی عمر کی خواتین میں شادی کی شرح 26.1 فی صد،30 سے 34 سال کی عمر میں شادی کی شرح 23.8 فی صد، 35 سے 39 فی صد خواتین کی شادی کا تناسب 28.8 فی صد، 40 سے 44 سال کی عمر میں شادی کا تناسب 39.6 فی صد، 45 سے 49 سال کی عمر میں یہ شرح 41 فی صد، 50 سال سے 54 سال کی عمر کے درمیان 46.2 فی صد اور شادی کی آخری عمر
55 سے 59 سال کی عمر میں شادی کی شرح 48.2 فی صدر درج کی گئی ہے.سعودی عرب میں کنواری لڑکیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مملکت میں غیر شادی شدہ جوان لڑکیوں کی تعداد 227.860 ہے۔ شادی نہ ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں، جن میں مہنگائی، رہائش کے مسائل، دونوں صنفوں کی غیر ذمہ دارانہ سوچ اور شادی کے بھاری اخراجات جیسے مسائل زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔#/s#

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…