پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب پر خطرناک تنظم کو فنڈنگ کا الزام, سازش ہے یا پھر کچھ اور ۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(این این آئی)سعودی عرب پر خطرناک تنظم کو فنڈنگ کا الزام, سازش ہے یا پھر کچھ اور ۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات۔وکی لیکس کے بان جولین اسانج نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکومت داعش اور کلنٹن فائونڈیشن دونوں کو فنڈنگ کرتی رہی ہے،صدارتی انتخابات سے چند روز قبل ہیلری کلنٹن کے خلاف نئے انکشاف کروں گا اوریہ اب تک کی ای میلز میں یہ سب سے اہم ای میل ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایک روسی صحافی کو انٹرویو میں بتایا کہ ہیلری کلنٹن کی داعش سے تعلق ای میل جلد ریلیز کی جائیگی۔مزید یہ کہ سعودی حکومت داعش اور کلنٹن فائونڈیشن دونوں کو فنڈنگ کرتی رہی ہے۔ جولین اسانج کا دعویٰ ہے کہ اب تک کی ای میلز میں یہ سب سے اہم ای میل ہوگی۔تاہم اس سلسلے میں کتنی رقم ادا کی جارہی ہے وکی لیکس نے بتانے سے گریز کیا ہے
کلنٹن فاونڈیشن نے ہلیری کے وزارت خارجہ دور میں قطرکی جانب سے10لاکھ ڈالرمالیت کا تحفہ قبول کرنے کی تصدیق کر دی ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق قطر کی جانب سے2011 ء میں بل کلنٹن کی سالگرہ پر کلنٹن فاونڈیشن کو بطور تحفہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔قطری حکام نے کہا تھا کہ بل کلنٹن سے ملاقات میں انہیں چیک پیش کیا جائیگا۔یہ تحفہ اس وقت قبول کیا گیا جب ہلیری کلنٹن وزیرخارجہ تھیں، اس سے امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیاتھا۔اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے افشا کی گئی ایک ای میل میں کیا گیا تھا جو فاونڈیشن کے اہلکار نے ہلیری کی صدارتی مہم کے سربراہ جان پوڈسٹا کو لکھا تھا۔قطر سفارتخانے نے اس حوالے سے رائے دینے سے گریز کیا تاہم کلنٹن فاونڈیشن کی ڈونرز لسٹ میں قطرحکومت کا نام شامل ہے جس نے 10 لاکھ سے 50 لاکھ کے درمیان عطیات فراہم کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…