بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب کے شہریت سے متعلق قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے ارکان نے سعودی ماؤں کے بچوں کو ان کی پیدائش کی جگہ سے قطع نظر مملکت کی قومیت دینے کی تجویز پیش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شوریٰ کونسل کے ایک رکن عطا السبیتی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شہریت سے متعلق قانون میں گذشتہ ساٹھ سال سے کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے۔

البتہ اس میں سنہ 2004ء اور 2007ء میں معمولی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔تجویز کے تحت شہریت قانون کی تین دفعات میں ترامیم کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ موجودہ قانون کے تحت ایک سعودی ماں اور ایک غیرسعودی باپ کے بچوں کے لیے شہریت حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ شہریت کے قانون میں ترمیم کے لیے تجویز شوریٰ کونسل کی سکیورٹی کمیٹی کی رکن لطیفہ الشعلان ،عطا السبیتی اور حیا المنائی نے مشترکہ طور پیش کی ہے۔لطیفہ الشعلان کا کہنا تھا کہ شہریت کے قانون میں تو گذشتہ ساٹھ سال میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے

لیکن اس دوران سعودی مملکت کا اقتصادی ،انتظامی اور قانونی درجہ تبدیل ہوگیا ہے۔ہمیں اس کے مطابق شہریت کے قانون کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔سعودی ماؤں اور غیر سعودی باپوں کے بچے بہت سے سماجی اور سکیورٹی حقوق سے محروم رکھے جارہے ہیں کیونکہ ان کے پاس سعودی شہریت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کی غیر سعودی مردوں سے شادیوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ایک سعودی عورت کو اپنے بچوں کو بھی مملکت کی شہریت دلانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔موجودہ رائج پوائنٹ سسٹم کے تحت ان کے لیے اپنے بچوں کو سعودی شہریت دلانا بہت مشکل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…