پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب،بڑا حکم جاری،بڑے بڑے نام زِد میں آگئے،اہم ترین شخصیات برطرف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ریاض(این این آئی)سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین نے ایک شاہی فرمان کے تحت مملکت کے وزیر مالیات ابراہیم العساف کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد کپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد الجدعان کو نیا وزیر مالیات مقرر کردیا،العساف کابینہ میں بطور وزیر مملکت بدستور شامل رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری ہونے والے شاہی فرامین میں

محمد القاسم کو سعودی ہلال احمر کا اعلی اختیاراتی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اورھشام الجضعی جنرل اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہوں گے۔ حاتم المرزوقی اسلامی یونیورسٹی کے سینئر ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔دوسرے شاہی فرمان کے مطابق عبدالعزیز العوھلی کو پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ رمیح الرمیح کو اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ عبدالعزیز الجاسر کو محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔سعودی فرمانروا نے متعدد اہم سرکاری عہدوں پر تعینات حکام کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…