جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دنیاکے امیر ترین شخص بل گیٹس نے اپنی اولاد کو وراثت میں کیا دیا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

واشنگٹن(این این آئی)دنیا کے امیر ترین شخص اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ وہ اوران کی ان کی اہلیہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں پر صرف کریں،کیونکہ دولت پر نظر بچوں کی تعلیم متاثرسکتی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں بل گیٹس نے کہاکہ وہ اور ان کی اہلیہ ملینڈا کی سوچ عام والدین کی اپنے بچوں کے بارے میں سوچ سے قطعی مختلف ہے۔ہم دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اپنیدل و دماغ میں دولت کا لالچ نہ رکھیں

بلکہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ جب اعلیٰ تعلیم حاصل کرلیں تو وہ اپنے اپنے پیشوں کی ملازمت اختیار کریں۔ اگر ان کی نظریں والد کی دولت کی طرف ہوں گی تو وہ اچھی طرح تعلیم حاصل نہیں کر پائیں گے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی دولت بچوں کے لیے بہ طور میراث نہ چھوڑیں۔ انہوں نے بچوں کے لیے الگ سے کوئی فنڈ قائم نہیں کیا نہ ہی بچوں مستقبل کے لیے رقم مختص کی ہے۔بل گیٹس کا کہناتھا کہ ان کے بیٹے بھی ان کے اس فیصلے سے آگاہ ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی یہی چاہتی ہیں کہ وہ تمام دولت فلاحی کاموں پر صرف کریں۔بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کے فیصلے کو نہ صرف بہ خوشی قبول کرتے ہیں بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں کہ ان کے والد کی دولت دنیا میں غربت کا شکار انسانوں کے کام آ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…