اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کے معروف ترین انسان بل گیٹس نے اپنی اولاد کو جائیداد سے عاق کر دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا کے امیر ترین شخص اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ وہ اوران کی ان کی اہلیہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں پر صرف کریں،کیونکہ دولت پر نظر بچوں کی تعلیم متاثرسکتی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں بل گیٹس نے کہاکہ وہ اور ان کی اہلیہ ملینڈا کی سوچ عام والدین کی اپنے بچوں کے بارے میں سوچ سے قطعی مختلف ہے۔ہم دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اپنیدل و دماغ میں دولت کا لالچ نہ رکھیں بلکہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ جب اعلیٰ تعلیم حاصل کرلیں تو وہ اپنے اپنے پیشوں کی ملازمت اختیار کریں۔ اگر ان کی نظریں والد کی دولت کی طرف ہوں گی تو وہ اچھی طرح تعلیم حاصل نہیں کر پائیں گے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی دولت بچوں کے لیے بہ طور میراث نہ چھوڑیں۔ انہوں نے بچوں کے لیے الگ سے کوئی فنڈ قائم نہیں کیا نہ ہی بچوں مستقبل کے لیے رقم مختص کی ہے۔بل گیٹس کا کہناتھا کہ ان کے بیٹے بھی ان کے اس فیصلے سے آگاہ ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی یہی چاہتی ہیں کہ وہ تمام دولت فلاحی کاموں پر صرف کریں۔بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کے فیصلے کو نہ صرف بہ خوشی قبول کرتے ہیں بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں کہ ان کے والد کی دولت دنیا میں غربت کا شکار انسانوں کے کام آ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…