بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

الرقہ کو داعش سے آزاد کرانے کے آپریشن میں حصہ لیں گے،سعودی عرب

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مشیر اور عرب اتحادی فوج کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں امریکا کی قیادت میں دولت اسلامی ’داعش‘ کے مرکز الرقہ میں فوجی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جنرل عسیری نے کہا کہ توقع ہے کہ جلد ہی امریکا کی قیادت میں شام کے الرقہ شہر میں داعش کے گڑھ میں فوجی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ضرورت پڑی اور اہم سے مدد مانگی گئی تو سعودی عرب اس آپریشن میں بھرپور حصہ لے گا۔سعودی مشیر دفاع کا کہنا تھا کہ ریاض الرقہ میں داعش کے خلاف متوقع فوجی آپریشن میں فضائی حملوں کی حد تک حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سنہ 2014ء میں داعش کے خلاف وجود میں آنے والے عالمی اتحاد کی زیرنگرانی سعودی عرب داعش کے ٹھکانوں پر 201 فضائی حملے کرچکا ہے۔جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ عالمی اتحاد کا حصہ ہونے کے ناطے سعودی عرب داعش کے خلاف کسی بھی آپریشن میں حصہ لینے کا پابند ہے۔ سعودی عرب داعش کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لے گا۔ شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی صورت میں سعودی عرب ترکی کا انجیرلیک فوجی اڈہ استعمال کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں سعودی مشیر دفاع نے کہا کہ جب سے داعش کے خلاف عالمی اتحاد وجود میں آیا ہے سعودی عرب نے عراق کی سرزمین کے اندر داعش کے خلاف کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب عراق کے شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ نہ لینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل احمد عسیری نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے ایسے کسی آپریشن میں حصہ لینے کا کوئی جواز نہیں جس میں ایرانی حمایت یافتہ الحشد الشعبی جیسے عسکریت پسند گروپ شامل ہوں۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…