دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات(یواے ای)کی معروف کاروباری اور ادبی شخصیت خلف احمد الھبطور نے مشورہ دیاہے کہ عرب امارات اورسعودی عرب کو خطے میں ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان اور ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ کچھ روزقبل ہی منظر عام پر آن والی اپنی کتاب”کیا کوئی سن رہا ہے ‘‘میں خلف احمد الھبطور نے خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے ساتھ ہی مغربی طاقتوں کے کردار پر بھی اپنا نقطہ نظر کھل کر بیان کیا ہے۔ خلف احمد الھبطور کے پیش کردہ نظریے کے مطابق خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ایران ہے اور امریکہ کی جانب سےان دنوں ایران کودی جانے والی شہہ ہے جس سے خطے میں سعودی عرب کے لئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔خلف احمد الھبطور نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھاکہ بدقسمتی سے مغرب ہمار ے دشمنوں کا ساتھ دے رہا ہے تاہم اس کا الزام مغرب کو نہیں دیا جاسکتا بلکہ اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ عرب ممالک کے اسلامی ممالک کے ساتھ رویہ ایسانہیں ہے کہ ایران کےخلاف سعودی عرب کوبڑی کھل حمایت مل سکے ۔