اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دبئی میں90لاکھ ڈالر میں صرف نمبرپلیٹ خریدنے والے بھارتی شہری نے تنقید پر کیا جواب دیا؟

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 33 ملین درہم یعنی 9 ملین امریکی ڈالر کے برابر مالیت سے اپنی کار کے لیے ’’5‘‘ کے ہندسے کی نمبر پلیٹ خرید کی تو سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ دوسری جانب راج ساہانی کو اپنیدفاع میں بیان دینا پڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ساہانی کا کہنا تھا کہ وہ اگرچہ گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹیں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر وہ شہرت کے ہرگزخواہاں نہیں بلکہ ان کی اصل ترجیحات انسانی فلاح وبہبود کے کام ہیں جن میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگ نمبرپلیٹ کی خریداری کو منفی پہلو سے اچھال کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ یہ نمبر پلیٹ میں نے کسی پروپیگنڈے یا شہرت کے حصول کے لیے نہیں خریدی اور نہ ہی یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ منفرد اور گراں قیمت نمبروں کی خریداری ان کا مشغلہ رہا ہے اور وہ ’9‘ ہندے کی نمبر پلیٹ کو اپنے لیے ’لکی‘ نمبرسمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل 27 کے نمبر کی پلیٹ بھی خرید کی تھی کیونکہ اس رقم کے مجموعے میں بھی 9 کا ہندسہ شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…