اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب،ہسپتال نے غلطی سے زندہ شخص کو مردہ قرار دے دیا،ہرجانے کادعوی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ (نیوزڈیسک) سعود ی عرب کے شہرمکہ میں ایک نائیجیرین شہری نے سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق نائیجیرین شہری کاکہناہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے اسے مردہ قرار دیا تھا جبکہ وہ زند ہ ہے ۔جس کی وجہ سے اسے کافی پریشانی اٹھانی پڑی اس نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ہرجانے کا دعوی ٰ کر دیاہے۔ صورتحال کچھ ہوئی کہ مکہ میں موجود ایک نائیجیرین شہری کا بہنوئی حج کے لیے آیا تھااوردوران حج ہی اس کاانتقال ہوگیااورجب نائیجیرین شہری اپنے بہنوئی کی میّت لینے ہسپتال گیا تو ہسپتا ل انتظامیہ نے اسے کاغذات پر کرنے کا کہا جس کے بعد اسے میت لے جانے کی اجازت مل سکتی تھی ۔ لیکن ہسپتال انتظامیہ نے بجائے اس کے بہنوئی کا نام کاغذات میں لکھنے اس کا نائیجیرین شہری کانام ہی لکھ دیاجس کی وجہ سے وہ خودہی مردہ قرارہوگیا۔جب اس نے کاغذات وصول کئے توان پراس کااپنانام ہی لکھاہواتھاجس پراس شہری نے ہسپتال انتظامیہ سے نام درست کرنے کی درخواست کی جوہسپتال کی انتظامیہ نے مستردکردی جس پرنائجیرین شہری نے پولیس میں رپورٹ کی لیکن اس کی ایک نہ سنی گئی جس کے بعد اس نے سعودی عدالت سے رجوع کرلیااورموقف اپنایاکہ ہسپتال کی غلطی سے اس کے بہنوئی کی میت کو چھ دن بعد لینا پڑا جس کی وجہ سے اس کے جنازے اور اسکی میت واپس بھجوانے میں اضافی رقم خرچ کرناپڑی جس کے بدلے میں ہسپتال اس کومسائل پیداکرنے پرہرجانہ اداکرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…