منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اہم عرب بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔۔۔۔ داعش کا خطرناک سیل گرفتار

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016

قاہرہ (این این آئی)مصر کی پولیس نے دولت اسلامی ’داعش‘ سے وابستہ ایک خطرناک سیل کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز مشتبہ دہشت گردوں کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔ پکڑے گئے دہشت گردوں نے جزیرہ نما سیناء میں سرگرم انصار بیت المقدس نامی عسکریت پسند گروپ سے عسکری تربیت حاصل کی اور اس کے بعد قاہرہ پہنچ گئے تھے جہاں وہ اہم حکومتی اور حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے مصری پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی تنصیبات کے نقشے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار شدت پسندوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ قاہرہ سے پکڑے گئے داعشی جنگجوؤں کی تعداد کتنی ہے اور وہ کن کن ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…