بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مصر اور سعودی عرب میں ٹھن گئی،نیا تنازعہ شروع

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبد اللہ المْعلمی نے شامی بحران سے متعلق روسی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے پر مصری مندوب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے ماطبق سلامتی کونسل میں روسی قرارداد کو صرف چار ارکان کی منظوری حاصل ہوسکی جن میں مصر بھی شامل ہے۔اس سے قبل شام سے ہی متعلق فرانس اور اسپین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو 11 ارکان نے منظور کر لیا تھا تاہم روس نے ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے اس کو سبوتاڑ کر ڈالا۔

سعودی عرب کی حکومت نے ایک بار پھرشام میں نہتے شہریوں کے قتل عام اور تباہی وبربادی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شامی قوم کو کشت وخون سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں منعقدہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں تمام عرب ممالک، مسلم دنیا اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ شام میں جاری قتل عام بند کرانے کے لیے یکساں اور ٹھوس موقف اپنائیں اور جنگ سے متاثرہ شامیوں تک امداد پہنچانے کے لیے مربوط کوششیں کریں۔ کابینہ کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ شام میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد پہنچانے کے لیے محفوظ زون اور حملوں سے محفوظ کوری ڈور قائم کیے جائیں تاکہ شامی رجیم کے ظلم کے ستائے شہریوں کو خوراک اور ادویات پہنچائی جا سکیں۔کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو عالمی توانائی ایجنسی کے اصولوں کے مطابق پرامن جوہری توانائی کے حصول اور اس کے استعمال کا حق حاصل ہے۔ اگر بین الاقوامی توانائی ایجنسی اپنی نگرانی میں کسی ملک کو پرامن جوہری تونائی کے استعمال کی اجازت دیتی ہے تو اس پرکسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اجلاس میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی جامع تحقیقات اور اسد رجیم پر جوہری ہتھیاروں کے حصول پر پابندیوں کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں ’خلیج کی ڈھال 1‘ مشقوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان مشقوں کے دوران سعودی فوج کی پیشہ وارانہ کار کردگی پر اطمینان کااظہار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…