بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سکھوں اورکشمیریوں کی آزادی،اب وقت آگیاہے،خالصتان آزادی تحریک نے اعلان کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)اب وقت آگیا ہے کہ سکھوں اور کشمیر یوں کو آزادی دی جائے تاکہ وہ آزادی سے زندگی گذار سکیں،سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں بھارتی بریریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، کشمیریوں اور سکھوں پر مظالم بند کرائے جائیں ٗ سکھ برادری نے اقوام متحدہ سے ایک بار پھر مطالبہ کر دیا ۔ واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے بتایا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانیت سوز مظالم کئے جا رہے ہیں ، عالمی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ تقریب میں خالصتان آزادی تحریک کے رہنماء ڈاکٹر امر جیت سنگھ اور اتار سنگھ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ سکھوں اور کشمیر یوں کو آزادی دی جائے تاکہ وہ آزادی سے زندگی گذار سکیں ۔

بھارت جنگی جنو ن اور پاکستان دشمنی میں حواس باختہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی ABP رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حدود میں داخل ہو کر گرفتار ہونے والا پاکستانی کبوتر بھارت میں شدید تباہی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ میں ہرزہ سرائی کی گئی کہ پاکستان امن و محبت کی نشانی پرندوں کو دہشتگردی اور نفرت کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ اے بی پی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہرین نے گرفتار پاکستانی کبوتر کا ایکسرے بھی کیا ہے ، بھارتی ماہرین کو شک ہے کہ یہ کبوتر اپنے جسم میں کوئی ایسی چیز لئے ہوئے ہے جو بھارت میں جاسوسی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں انتہائی مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کبوتر قید میں ہو کر بھی سلاخوں کے درمیان سے ہر اس جگہ نظر رکھے ہوئے ہے جہاں ذرا بھی کوئی ہجوم ہو، بھارتی ٹی وی اے بی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کبوتر پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجود بھی ہر چیز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاک انڈیا سرحد سے 4 کلو میٹر فاصلے پر واقع گاؤں منوال میں ایک کبوتر نے مٹی اور گارے سے بنے ایک گھر میں لینڈ کیا، جس کے پاؤں پر ایک تار نما آلہ بندھا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق کبوتر کے پیر سے بندھے آلے پر انگریزی میں ‘شکرگڑھ’ اور ‘نارووال’ کے الفاط کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی کوئی پیغام درج ہے، جبکہ دیا گیا ٹیلی فون نمبر پاکستان کے ڈسٹرکٹ نارروال کا معلوم ہوتا ہے۔مذکورہ گھر کے مالک کا 14 سالہ بیٹا کبوتر کے پاؤں سے بندھے اردو پیغام کو دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگیا اور اس نے فوراً قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔بعد ازاں کبوتر کو جانوروں کے ڈاکٹر (ویٹرنری ڈاکٹر) کے پاس لے جایا گیا جہاں اس کا ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا۔انڈین ایکسپریس نے پٹھان کوٹ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راکیش کوشال کے حوالے سے بتایا ہے کہ “اگرچہ کچھ منفی بات معلوم نہیں ہوئی تاکہ کبوترکو ہم نے تحویل میں لے لیا ہے”۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…