ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

جنازے پر حملے میں 140لوگوں کی اموات۔۔۔! سعودی عرب حرکت میں آگیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک جنازے پر فضائی حملے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے تحققات کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 140 سے زائد ہلاکتوں کے بعد امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ سعودی اتحاد کو دی جانے والی معاونت کا جائزہ لے گا۔ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق ہفتیکو دارالحکومت صنعا میں ایک جنازے کے اجتماع پر ہونے والے فضائی حملے میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ سعودی اتحاد نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکی ماہرین کے ساتھ مل کر’فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات‘ کرے گا۔اس سے قبل سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا کہ یمن میں حوثی وزیرِ داخلہ گلال الرویشان کے والد کی نماز جنازہ پر فضائی حملہ اس نے کیا ہے۔سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ ’اتحاد فوری طور پر اس واقعے کی امریکی ماہرین کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کرے گا جس نے سابقہ تحقیقات میں حصہ لیا تھا۔‘ یمن میں اقوامِ متحدہ کے سینئر اہلکار جیمی میکگولرک نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ہولناک قرار دیا ہے۔باغی حکام نے نے اس حملے کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی ہے جو اتحادی فوج کی کی مدد سے ایک سال سے زاید عرصے سے شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کر رہا ہے تاہم سعودی اتحاد کی جانب سے اس حملے کے الزام کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا سعودی عرب سے سکیورٹی تعاون ’بلینک چٹ‘ نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ’ہم اپنی مدد کو امریکی اصولوں، اقدار اور فائدے سمیت یمن میں ہولناک جنگ کے خاتمے کے حصول کے لیے مواقف بنانے کے لیے تیار ہیں۔‘سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف اتحاد میں یمنی حکومت بھی شامل ہے۔یمن سے متعلق اقوامِ متحدہ کی پالیسی کو بھی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔دو ماہ قبل یمن میں بین الاقوامی امدادی اداروں کیلیے کام کرنے والوں کارکنوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے بچوں اور عورتوں پر ظلم کرنے والوں کی فہرست میں سے یمن پر حملہ آور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا نام خارج کیے جانے پر شدید رنج اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے یمن کے لوگوں کے ساتھ صریحاً زیادتی قرار دیا تھا۔یمن میں حوثی باغیوں کی حکومت کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے فضائی حملے میں کم از کم 500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حوثی باغی یمنی حکومت کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور یمنی حکومت کی مدد سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کر رہی ہے۔انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس نے 300 کفن تیار کر لیے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…