ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک کاسعودی عرب پرمیزائل حملہ ،پریشانی کی خبرآگئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں یمن سے میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی سمیت دوافرادزخمی ہوگئے ۔ عرب نیوز کے مطابق یمن سے فائرہونیوالا میزائل جنوبی سعودی عرب کے صوبہ جزان کے رہائشی علاقہ توال میں آگرا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچی اور اس کا والد زخمی ہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ مرنے اور زخمی ہونیوالے تمام افراد یمنی شہری تھی جو سعودی عرب میں مقیم تھے ۔ توال گاؤں سعودی یمن سرحد سے قریباً دوکلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔جس کے بعد سعودی عرب نے بھی یمن کے معاملے میں اپنی فوج کوکارروائیاں تیزکرنے کاحکم جاری کردیاہے ۔

مدینہ منورہ میں کار کے ایک الم ناک حادثے میں ایک سعودی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی انجمن ہلال احمر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انھیں شاہراہ ینبوع پر ایک حادثے کی اطلاع ملی جب رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے تو کار کو آگ لگی ہوئی تھی اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوچکے تھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں شاہراہوں پر حادثات میں اوسطاً روزانہ سترہ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔فرینڈز آف ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی مملکت میں ہر سال قریباً پانچ لاکھ چھبیس ہزار سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔سعودی عرب سڑک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی شرح کے اعتبار سے دنیا میں بیسویں نمبر پر ہے اور عرب ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ان حادثات کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت ہر سال قریباً اکیس ارب ریال خرچ کرتی ہے۔حکومت حادثات اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں پر قابو پانے کے لیے انجمن ہلال احمر اور محکمہ ٹریفک کے تعاون سے آگہی مہمیں بھی چلاتی رہتی ہے لیکن ان سے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں میں گاڑیوں کو بہتر انداز سے چلانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے متعلق شعور اجاگر کرکے ہلاکتوں اور زخمیوں کی شرح کو پندرہ فی صد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے سخت ٹریفک قوانین کا نفاذ ہونا چاہیے ۔روڈ میپ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کے ذریعے موٹر گاڑیوں کے سواروں ،مسافروں اور راہ گیروں کو تحفظ مہیا کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…