سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت تو پیش نہ کرسکی لیکن انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک ثابت کرنے کے لئے ویڈیو بنائی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیرکے رکن اسمبلی عبدالرشید نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں جعلی مشقیں کرکے ویڈیوز بنا رہی ہے اور اسی ویڈیو کو سرحد پار سرجیکل اسڑائیک کا نام دے کر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گزشتہ 3 روز سے بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں ٹارگٹ بنا کر انہیں نشانہ بنانے کی ویڈیوزبنارہی ہے۔عبدالرشید نے بتایاکہ بھارت اگر سچا ہوتا تو پاکستان کی طرح توبین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر لے جاتا اور سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے بریفنگ دیتا لیکن اس وقت ایسا نہیں کیا گیا اور پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا کہ لائن آف کنٹرول پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی لیکن اب لیپا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے جعلی ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اڑی حملے میں بھارت کے 18فوجی ہلاک ہوگئے تھے جن کی ہلاکت کوچھپانے کےلئے مودی سرکارنے سرجیکل سڑائیکس کادعوی کردیاجوبعد میں بھارتی حکومت کے گلے کاطوق بناہواہے اوراب بھارتی اپوزیشن جماعتوں نےبھی مودی حکومت سے سرجیکل سڑائیکس کے ثبوت مانگناشروع کردیئے ہیں جبکہ بھارتی حکومت کواس بارے میں بہت بڑی شرمندگی کاسامناکرناپڑاہے ۔