اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان جہادیوں کی حمایت کرے لیکن اب ۔۔۔! سابق بھارتی آرمی چیف کی خطرناک دھمکی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) بکرم سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں گھس کر پاکستان کو سخت پیغام دیا ہے کہ لائن کے اس پار سے کی جانے والی ہر حرکت کا جواب دیا جائے گا ،مودی حکومت نے گیند پاکستانی سرکار کی کورٹ میں پھینک دی ہے کہ اگر اب بھی پاکستان چاہے تو ’’جہادیوں ‘‘ کی حمایت جاری رکھ سکتا ہے لیکن اس صورت میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا اور اسے تیار رہنا چاہئے۔بھارتی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز‘‘ کو انٹرویو میں جنرل (ر) بکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی بھارت نے کئی مرتبہ پاکستانی حدود میں گھس کر کارروائی کی ہے لیکن اس مرتبہ جتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا ہے وہ پہلے نہیں دیکھا گیا۔بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی سربراہی میں بھارتی فوج نے جو کارروائی کی ہے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ،مودی سرکار نے پاکستانی وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب برداشت کی حد ختم ہو چکی اور بھارت دہشت گردی کی ہر واردات کا جم کر جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پاکستانی فوج چپ بیٹھنے والی نہیں بھارتی سیکیورٹی اداروں کو پہلے سے زیادہ چوکس ہونا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…